: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دھول پور،3جولائی(ایجنسی) راجستھان میں آج ایک نجی اسکول بس میں کرنٹ آنے سے بارہ اسکول کے بچے اور ایک حاملہ خاتون جھلس گئی. یہ حادثہ دھول پور ضلع میں بھگوان سنگھ کا پورہ گاؤں کے قریب ہوا. پولیس کے مطابق سن برائٹ اسکول کی بس بچوں کو لے کر جب سکول جا رہی تھی
تو اسی وقت یہ حادثہ ہوا. انہوں نے بتایا کہ بس موڑ کاٹتے وقت سڑک کنارے جھول رہے بجلی کے تار چھوجانے سے بس میں کرنٹ آ گیا. پولیس کے مطابق جھلسے بچوں کی عمر پانچ سے تیرہ سال کے درمیان ہے. اعلی افسران موقع پر پهچ گئے ہے.